119

لاہور: ڈاکوؤں نے تاجر کو فیملی سمیت یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس کے ڈبل ایف ایف بلاک میں چار ڈاکوؤں نے تاجر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 40 لاکھ روپے مالیت کا سامان گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

تھانہ ڈیفنس اے میں تاجر عبدالوحید کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی پر گھر میں داخل ہوئے تو ریکی کرتے چار ڈاکوؤں نے انھیں گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا، ڈاکوؤں نے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھیننے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے تک گھر کے کمروں کی تلاشی لی۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں