36

فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا پیج منجمد کردیا

فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کا فیس بک پیج منجمد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کا فیس بک پیج کووڈ 19 سے متعلق گمراہ کن اطلاعات شیئر کرنے پر منجمد کیا ہے جس کی تصدیق فیس بک کے ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر نکولس کا پیج بے بنیاد اور بنا کسی سائنسی شواہد کے کورونا کے علاج کے لیے شیئر کی جانے والی اطلاعات کی وجہ سے منجمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں