17

جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست ترک کرے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔

یومِ پاکستان کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان آج کے دن پیش کی گئی تھی اور 7 سال کے قلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں