لاہور: پنجاب پولیس نے صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرکے 132 ارب 73کروڑ مالیت کی 55 ہزار 286 ایکڑسرکاری و نجی اراضی واگزار کرالی۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشنز پراجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ 36 اضلاع میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔