خیبرپختونخوا میں سول سرونٹس ترمیمی آرڈنینس نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 کی بجائے دوبارہ 60 سال ہو گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں۔
محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے آرڈیننس مرتب کر کے منظوری کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا تھا۔