14

بورے والا: پولیس کی زیر حراست دو ڈاکوؤں کو اپنے ہی ساتھیوں نے مار ڈالا

بورے والا: ماڈل ٹاؤن میں زیر حراست 2 ڈاکو ا پنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے، دو ملزمان کو پولیس ریکوری کے لیے لے جارہی تھی کہ نیو سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے قریب تین نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس وین پر اندھا دھند فائر نگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زیرحراست ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں