قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
وسیم اکرم نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب خاص کر میرے شہر لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔