10

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی برہمی پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے معذرت کرلی

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو گزشتہ روز صوبائی وزرا کی جانب سے پریس کانفرنس میں اسپیکر کےبار ے میں دیے گئے ریمارکس پر برہم ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا تو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ کل وزیراعلی سیکرٹریٹ میں صوبائی وزرا نے پریس کانفرنس میں میرے بارے میں کہاکہ اسمبلی میں سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کروں، ظہور بلیدی اس حوالے سے وضاحت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں