ملک میں کورونا سے مزید 63 افراد انتقال کرگئے اور 4300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42418 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4368 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 63 ہلاکتیں ہوئیں۔