15

معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال کرگئیں

پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال کرگئیں۔

ذرائع کے مطابق حسینہ معین کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا اور ان کی نمازہ جنازہ بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔

حسینہ معین نے 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کانپو رمیں آنکھیں کھولیں، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان منتقل ہوگئیں جہاں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹرز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں