لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر ایس پی اختر فاروق کے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں اجمل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر اختر فاروق کے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میاں اجمل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گلشن راوی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں میاں اجمل زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔