47

فواد چوہدری اور انتخابی اصلاحات

میں مجلس ترقی ادب کی کتابوں کی ترسیل کے سلسلے میں اسلام آباد گیا تھا ۔قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کمال محبت سےقومی اسمبلی کی لائبریری کیلئے ہماری تمام کتابیں خریدنے کا حکم دیا کہ شاید اپوزیشن کے ایم این ایز اور سینیٹرز ادب کا مطالعہ کریں اوران کی تندمزاجی میں کچھ کمی واقع ہو ۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری سے ملا۔
اس ملاقات کے پس منظر میں اردو کا او سی آر (آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزر)سافٹ وئیر بنوانے کی کوشش تھی۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر سرمدنے اس سلسلے میں کچھ کام کیا ہے مگر ابھی تک کوئی ایسا او سی آر وجودمیں نہیں آ سکاجس کے ساتھ آسانی سےاردو کی پوری کتاب کو اسکین کرکے فونٹ میں بدلا جا سکے۔کوشش ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی منسٹری یہ انقلابی کام کرائے تاکہ اردو کی تمام کتابوں کے متن سرچ ایبل بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں