13

’سرکاری اسپتالو ں کے آئی سی یو 95 فیصد بھر گئے‘

لاہور: پنجاب کے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یو 95 فیصد بھر گئےہیں۔
گفتگو کرتےہوئے نبیل اعوان نے کہا کہ میو اور سروسز اسپتال کو 30 نئے وینٹی لیٹرزفراہم کررہے ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں زیادہ ترمریض آئی سی یو میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لاہورکے تمام اسپتالوں کےایم ایس آفس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ محکمہ صحت کے دفاتر ساتوں روز کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں