ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی اور وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38858 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3946 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 63 ہلاکتیں ہوئیں۔