10

غدار پھر جیت جائیں گے؟

23مارچ کو اسلام آباد میں بارش ہو رہی تھی اور تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ یومِ پاکستان کے سلسلے میں فوجی پریڈ دو دن کیلئے ملتوی کی جا چکی تھی۔ ٹی وی چینلز پر دو خبریں چھائی ہوئی تھیں ایک یہ کہ اپوزیشن کے دو رہنماؤں بلاول اور مریم میں لڑائی ہو گئی، دوسری یہ کہ نریندر مودی اور عمران خان میں صلح ہو گئی۔

بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل بھی خوفناک آوازوں کے ساتھ گرج رہے تھے اور اس دوران سرینگر سے ایک کشمیری صحافی بار بار یہ پوچھ رہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے آبی تنازعات پر مذاکرات کے آغاز کیلئے 23مارچ کا دن کیوں رکھا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں