13

بلوچستان: 23 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

بلوچستان میں اب تک مجموعی طور پر 23 ہزار 277 افرادکو انسداد کورونا کی ویکسین لگادی گئی جب کہ اس تعداد میں 60 سال سے زائد عمر کے 585 افراد بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک 15ہزار 553 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو انسداد کورونا کی پہلی ویکسین لگائی گئی ہے جب کہ 7 ہزار 139 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو انسداد کورونا کی دوسری ویکسین بھی لگادی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں