پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کے مسافر اسٹیشن کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا جب کہ کئی جگہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث بی آر ٹی فیڈر روٹ پر بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
پشاور میں گل بہار کے مقام پربی آر ٹی بس اسٹیشن کے انڈر پاس کی چھت سےبارش کا پانی ٹپکنے لگا جب کہ اسٹیشن میں پانی کے نکاس کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔