15

’میری رائے میں جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے‘

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناہے کہ ان کی رائے میں ایسے تعلیمی ادارے جہاں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے۔

پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نےکہا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 3 فیصد سے کم ہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا کی شرح 2.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج این سی او سی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں ڈیٹا شیئر کریں گے جب کہ میری رائے ہوگی کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکم ہیں انہیں کھلارکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں