12

بورے والا: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

بورے والا: گگومنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او وہاڑی کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو سلیم اور جاوید کو گگو منڈی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، پولیس دونوں ڈاکوؤں کو عدالتی ریمانڈ پر تھانے لے جا رہی تھی کہ گاؤں 243 ای بی پل کے قریب ملزمان کے 3 ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جب کہ دونوں ڈاکوؤں نے ایک دن پہلے دوران واردات ایک شہری کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا تھا۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں