107

احد رضا میر کی والدہ کو چھوٹے بیٹے کیلیے لڑکی کی تلاش

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادکار احد رضا میر کی والدہ ثمرا رضا میر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر کے لیے لڑکی تلاش کررہی ہیں۔

آصف رضا میر کی اہلیہ ثمرا رضا میر نے انسٹاگرام پر حال ہی میں اپنے بیٹے عدنان رضا میر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی۔
ثمرا رضا میر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک لڑکی سیدھی سادھی سی، سوتی راتوں میں جاگی سی ، جسےرات بھر اٹھنے اور جاگنے کاشوق ہو، کوئی ہے؟

ثمرا رضا کی جانب سے پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ درخواست 15 مارچ تک قبول کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں