8

سندھ اسمبلی پر حملے کا خطرہ ہے ارکان چوکنا رہیں، سراج درانی کا انکشاف

اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایوانِ کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے۔

جمعے کے روز ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران اسیپکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سندھ اسمبلی کو سیکیورٹی کے خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے سندھ اسمبلی کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ آغا سراج درانی نے ایوان کو بتایا کہ سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا ہے اور سب ارکان چوکنا رہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے الرٹ جاری کیا تھا جس میں شہر قائد میں دہشت گردی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں