9

سانحہ مچھ: شہدا ایکشن کمیٹی نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کی اپیل کردی

کوئٹہ: شہدا ایکشن کمیٹی نے حکومت سے کامیاب مذاکرت کے بعد ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کی اپیل کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیر علی زیدی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دھرنے کے شرکا سے ایک بار پھر مذاکرات کیے جس کے بعد لواحقین نے 6 روز کے دھرنے کے بعد میتوں کی تدفین پر رضا مندی ظاہر کردی۔
حکومت سے مذاکرات کے بعد شہدا ایکشن کمیٹی کے رہنما آغا رضا نے کہا کہ ہم نے شہدا کے لواحقین کے لیے دھرنا دیا اور ان کے مطمئن ہونے پر ہی دھرنا ختم کررہے ہیں، اپنے شہدا کی تدفین پورے تقدس کے ساتھ کریں گے۔

آغا رضا نے ملک بھر میں دھرنے دینے والوں سے اپیل کی کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئےہیں جس کے بعد تمام دھرنے پر امن طور پر ختم کردیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں