11

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل چھٹے ماہ ریکارڈ ترسیلات زر

کراچی: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے اور گزشتہ ماہ کے دوران مزید دو ارب 40 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جو کہ ایک ریکارڈ بھی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں یہ رقم 16 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہے جبکہ ماہ نومبر کے مقابلے میں اس میں 4 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ 14.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے پر سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں، پہلی مرتبہ مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں