5

10 سال سے بغیر ایف آئی آر کے قید مسیحی نوجوان کی رہائی کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست

پشاور سینٹرل جیل میں بغیر ایف آئی آر کے 10 سال سے قید میسحی نوجوان نے رہائی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار شکیل مسیح نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ 10سال سے سینٹرل جیل پشاور میں ایف آئی آر کے بغیر قید میں ہے، اسے پندرہ روز بعد عدالت لے جایا جاتا ہے لیکن باہر سے ہی واپس لے آتے ہیں، ابھی تک عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا جبکہ کیس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، اگر ایف آئی آر ہے تو قانون کے مطابق ٹرائل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں