برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا۔
کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد اپریل کے بعد پہلی بار مسلسل دوسرے دن ایک ہزار سے زائد اموات اور 52600 سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے برطانیہ آنے والے تمام افراد کے لیے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
برطانوی شہریوں سمیت برطانیہ آنے والے دیگر افراد کے لیے روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا، کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے والوں کو 500 پاؤنڈ جرمانہ ہو گا۔