6

کنوارے مُردے کے کریا کرم کی رقم لینے پڑوسی لاش سمیت بینک پہنچ گئے

پٹنہ: بھارت میں 60 سالہ کنوارے شخص کے پڑوسی اس کے کریا کرم کی رقم لینے کے لیے لاش لے کر بینک پہنچ گئے۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ایک کنوارے دیہاتی کی موت سے اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب اس کی لاش کو ٹھکانے کے لیے کوئی قریبی رشتہ دار موجود نہیں تھا، یہاں تک کہ 60 سالہ مہیش یادوو کا کوئی دوست بھی نہیں تھا جو اس کی لاش کا کریا کرم کرسکتا۔

رپورٹس کے مطابق پڑوسیوں نے یہ ذمہ دارنہ نبھانے کا فیصلہ کیا لیکن اس کے لیے رقم کا مسئلہ پیدا ہوگیا کہ کریا کرم کے لیے خرچہ کون کرے گا جس پر مہیش کے گھر کی تلاشی لی گئی لیکن گھر سے کچھ نہیں ملا البتہ ایک چیک بک ملی جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مہیش کا بینک میں اکاؤنٹ بھی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں