6

کامران اکمل اور احمد شہزاد پاکستان کپ سے باہر

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کےلیے حسن علی سینٹرل پنجاب کے کپتان مقرر ہوگئے ہیں جب کہ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور اوپپنگ بیٹسمین احمد شہزاد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

‏قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میں ریڈ بال کرکٹ کے اعلی کوالٹی کے میچز مکمل ہونے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ ٹورنا منٹ پاکستان کپ 8 جنوری سے شروع ہو رہا ہے ۔ ‏33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔‏

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں