5

عراق نے جنرل سلیمانی قتل کیس میں ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

بغداد: عراقی عدالت نے جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی عدالت نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کے قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، عدالت کے مطابق قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں۔

ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل سے متعلق عراق کے دارالحکومت بغداد کی عدالت میں تحقیقات جاری ہیں جب کہ امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت کے جج نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں