7

‘شہدا کی لاشوں پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنانا بلاول و مریم کا وطیرہ ہے’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ شہدا کی لاشوں پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنانا بلاول و مریم کا وطیرہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے وحدت روڈ پر یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول اور مریم اپنی آستین میں چھپے سانپوں کو دیکھیں جنہوں نے دہشت گردی و انتہا پسندی کو پروان چڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی طرح ہمارے دور میں بھی ہزارہ برادری کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کا مقصد باہمی ہم آہنگی کو پارہ پارہ کرنا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ متاثرین کے مطالبات پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے شوگر مافیا کے خلاف بھی ایکشن لیا اور کمیشن بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں