5

سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ریفرنس کے ذریعے آئین اورپارلیمنٹ کو غیر متعلقہ ظاہر کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی ترمیمی بل کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوئی، حکومت اب یو ٹرن لے رہی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت نہیں ہوتے لہذا آئینی ترمیم درکار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں