6

جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سبی میں روک لیا گیا

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سبی اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو سیکورٹی حکام نے ٹرین کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سبی اسٹیشن پر روک لیا۔

حکام کے مطابق آج صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والے مسافروں کو اکانومی کلاس کی بوگیوں میں سبی لے جایا جائے گا اور سبی سے جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں