7

10 روپے مزید اضافہ، چینی 95 روپے کلو تک بکنے لگی

لاہور: چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اکبری منڈی اور اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 7سے 10 روپے فی کلوگرام بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں چینی 92سے 95روپے فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگی،شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی100کلو کی بوری8500سے بڑھ کر8800 روپے ہوگئی۔

ہول سیل منڈی میں چینی88روپے فی کلوگرام تک بک رہی ہے جبکہ شہر کی پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت7سے10روپے بڑھ کر92 سے 95روپے فی کلو ہوگئی۔
شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل ناکام ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں