5

محمد رضوان بطور ٹیسٹ کپتان ناخوشگوار ڈیبیو پر افسردہ

لاہور: محمد رضوان بطور ٹیسٹ کپتان ناخوشگوارڈیبیو پرافسردہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تینوں شعبوں خاص طور پر فیلڈنگ میں ہم نے اچھا پرفارم نہیں کیا۔

بابر اعظم کی انجری نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان کو قیادت کا موقع فراہم کیا، شکست کے بعد انھوں نے کہاکہ کپتان کی حیثیت سے میں تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں، وکٹ کیپنگ میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر سکا،پاکستان ٹیم کی کپتانی بڑے اعزاز کی بات ہے، افسوس ہے کہ ملک اور پی سی بی کیلیے مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا،ہم نے ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا سبق تھی،کرائسٹ چرچ میں بولرز نے ہمارے لیے کئی مواقع پیدا کیے،ان کے جارحانہ انداز میں کمی نہیں مگر کیچز چھوٹنے سے مورال گرا، میچ کے اختتام میں ریلیکس ہوئے جس کا خمیازہ بھگتا، ہمارے پاس اتنی انرجی ہونی چاہیے کہ پہلے سیشن کی طرح تیسرے میں بھی اچھی بولنگ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں