4

سانحہ مچھ: کراچی کے 19مقامات پر دھرنے، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی: سانحہ مچھ کے ورثا سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 9 بجے تک 19 مقامات پر دھرنے اور احتجاج جاری ہے جہاں فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور شاہراہ پاکستان پر عائشہ منزل کے قریب بھی احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نیورضویہ، صفورا چورنگی، جوہر موڑ، نمائش،کامران چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی اور عباس ٹاؤن پر بھی احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں