6

رابی پیرزادہ رکشہ کیوں چلا رہی ہیں؟

سابق پاکستانی گلوکارہ اور میزبان رابی پیرزادہ نے رکشہ چلاکر مداحوں کو حیران کردیا۔

رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس شوبز سے کنارہ کشی کرنے اور اسلام کے اصولوں پر چلنے کا فیصلہ کیا تھا تب سے وہ اپنے فن کے ذریعے فنڈز جمع کررہی ہیں، یہی نہیں اس حوالے سے رابی پیرزادہ ایک آرگنائزیشن بھی متعارف کرواچکی ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رابی پیر زادہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں رابی پیزداہ نے فاؤنڈیشن کے لیے خریدے گئے رکشے کو چلاکر مداحوں کو حیران کردیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سابقہ گلوکارہ کی جانب سے پوسٹ بھی شیئر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں