6

دنیائے موسیقی کامقبول ’گریمی ایوارڈ‘ کورونا کے باعث ملتوی

کورونا نےگریمی ایوارڈزکی رونق بھی چھین لی اور دنیا بھرکا مرکز نگاہ عالمی ایوارڈ میلا لاس اینجلس میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی وجہ سےملتوی کردیا گیا۔

لاس اینجلس میں63 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز 2021 کا رنگا رنگ ایوارڈ میلا 31 جنوری کے بجائےاب 14 مارچ کو سجے گا۔

شوبز ویب سائٹ ورائٹی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایوارڈ منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت کے ماہرین، میزبان اور فنکاروں سے بات چیت کے بعد گریمی ایوارڈ کی تقریب کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں