6

جسٹس قیصر رشید خان چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

پشاور: جسٹس قیصر رشید خان کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔
وزارت قانونی نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قیصر رشید خان کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ خالی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں