6

امریکا میں مارشل لا کے خدشات ؟

دنیا کی بڑی جمہوریتوں کی بات کی جائے تو جمہوریت کے چیمپئن ہونے کے اعزاز کےساتھ امریکا کو انسانی حقوق کے تحفظ، صنفی برابری اور آزادی اظہار رائے کا علمبردار ملک گردانا جاتا ہے۔

دوسرے ملکوں کے لیے جمہوری نظام کی مثال طاقتور امریکا، سیاسی تاریخ میں پہلی بارسنگین غیرجمہوری رویوں اور سماجی عدم توازن کے نظریات کا شکار نظر آ رہا ہے، جہاں 3 نومبر 2020 کے صدارتی انتخابات بڑے تنازعے کی زد میں ہیں وہیں سیاسی حالات کی سنگینی اور عدم استحکام اس حد تک بڑھ چکا ہےکہ جمہوری ملک میں اچانک مارشل لا کی آمد کے خدشات کی ہوا چل پڑی ہے۔

امریکی سیاسی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ عہدہ صدارت پر ہوتے ہوئے امریکی صدر اپنے ہی ملک کے دفاعی اداروں کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں، کووڈ 19 کے تدارک کی ویکسین تیار کر کے چھپانےکا الزام بھی عائد کر رہےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں