5

کراچی میں ایک اور مقابلہ مشکوک، مارے گئے شہری کے اہل خانہ کا تھانے کے باہراحتجاج

کراچی کے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے شہری کے اہل خانہ نے پولیس تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مبینہ مقابلے میں مارے گئے سلطان نذیر کے اہل خانہ نے تھانہ سائٹ اے کے باہراحتجاج کیا۔

اہل خانہ کے مطابق سلطان نے گزشتہ رات ایک جنازے سے واپسی پر آن لائن بائیک سروس بک کی، راستے میں پیٹرول ختم ہوگیا تو سلطان اور رائیڈر موٹرسائیکل لیکر پیٹرول پمپ جارہے تھے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس دوران فائرنگ ہوئی تو سلطان اور رائیڈر موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگے تو پولیس نے رائیڈر کو گرفتار کیا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق سلطان نذیر کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، کمیٹی ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں