5

پرویز الٰہی حکومت کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی حکومت کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ملاقات کی جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نےکہا کہ عمران خان گھر آگئے تھے، اب کوئی تحفظات نہیں، تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں، انشاءاللہ حکومت مدت پوری کرے گا جب کہ مذاکرات وفاق کی سطح پر ہوں گے، اپوزیشن کے حوالے سے وزرا کے مثبت بیان سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں