5

میں آج ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینیئر صحافی رؤف طاہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج میں ایک اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہوں، رؤف طاہر ہماری صحافت کا روشن باب تھے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ رؤف طاہر ساری زندگی نظریہ پاکستان، عوام کی حکمرانی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نظریاتی صحافت میں رؤف طاہرکا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے،آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں