4

میکسیکو نے امریکا کو مطلوب جولین اسانج کو سیاسی پناہ کی پیش کش کردی

میکسیکو نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سیاسی پناہ کی پیش کش کردی۔

میکسکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبرادور کی جانب سے جولین اسانج کو سیاسی پناہ کی پیش کش ایسے وقت میں کی گئی ہے جب برطانوی عدالت نے جولین کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ میکسیکو جولین اسانج کو سیاسی پناہ دے سکتا ہے۔ انہوں نے برطانوی عدالتی فیصلے کو سراہا اور کہا کہ یہ انصاف کی فتح ہے اور جولین ایک صحافی ہے جسے موقع ملنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں