5

معروف صحافی وکالم نگار رؤف طاہر انتقال کرگئے

ملک کے معروف صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار رؤف طاہر حرکت قلب بند ہو جانے سے لاہور میں انتقال کرگئے۔

سینیئر صحافی رؤف طاہر کی عمر 60 برس تھی، وہ آج صبح یونیورسٹی جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دور پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

رؤف طاہر روزنامہ جنگ سمیت مختلف اخبارات سے وابستہ رہے ، ان کی تحریریں اسلام، نظریہ پاکستان اور جمہوری اقدار کی سربلندی کی آئینہ دار ہوتی تھیں۔

گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور فردوس عاشق اعوان نے رؤف طاہر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں