4

حکمران فرار ہونے کےلیے موقع کی تلاش میں ہیں: سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر لائی جانے والی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب حکمران فرار ہونے کےلیے موقع کی تلاش میں ہیں۔

منصورہ لاہور میں مجلس شوری کے اجلاس بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے، اسلام آباد میں اسامہ نامی نوجوان کو اور بلوچستان میں 11 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار بیرون ملک جارہے ہیں جب کہ حکومت صرف اپوزیشن کے خلاف بیان بازی کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، شوگر مافیا کے خلاف کمیشن رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں