5

بھارت کی شرانگیزیاں

پاکستان کے بارے میں مودی سرکار کے شرانگیز منصوبے کے بارے میں پہلے بھی اپنے متعدد کالموں میں تحریر کر چکا ہوں۔ پاکستان نے کئی بار بین الاقوامی برادری کو بھارت کے عزائم سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

گزشتہ سال پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو تفصیل کے ساتھ ایک ڈوزئیر بھی پیش کیا جس میں پاکستان کے خلاف بھارت کے ناپاک عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے دنیا کو اس امر سے بھی خبردار کرنے کی کوشش کی کہ بھارت اس خطے میں جو آگ لگانے کی کوششیں کررہا ہے اس کی تپش سے دنیا بھی محفوظ نہیں رہے گی۔ لیکن سوائے مذمتی بیانات کے اب تک اقوامِ متحدہ نے بھارت کے خلاف کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں