اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تین گھنٹوں میں تین مسلح ڈکیتیاں ہوئیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکو سیکٹر ایف ایٹ ٹو، ایف الیون فور اور آئی ایٹ تھری میں گھروں میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف ایٹ 2 کے ایک گھر میں 6 مسلح ڈکیتوں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے۔