5

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے۔

میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند ہے جبکہ بہاولنگر، چیچہ وطنی، ہڑپہ، کسوال اور اقبال نگر میں بھی دھند کا راج ہے۔
قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ موٹر وے ایم ٹو، تھری اور فور کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ادھر مظفرآباد میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں