لاہور: پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجرین نے بہن ، بیٹیوں کے رشتہ کے عوض بھاری رقم لینے کی رسم ’ولوَر‘ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کئی پشتون خاندان رشتے کے عوض ہونے والے داماد سے لاکھوں روپے طلب کرتے ہیں۔ ولور رسم اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔ نکاح کے وقت شرعی حق مہرہی لیاجائے گا۔افغان مہاجرین کے جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کا سوشل بائیکاٹ کیاجائے گا۔