6

شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔
منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کریں گے۔ احتساب عدالت 4گواہوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے ۔

واضح رہے کہ عدالت میں ڈی جی نیب لاہور نے شہباز شریف ان کی اہلیہ تہمینہ درانی بیٹے، بیٹی اور داماد کی جائیداد قرق کی رپورٹ جمع کروائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں