6

’ہماری جدوجہدعمران خان کوہٹانےکی نہیں پاکستان کوآئین کےمطابق کھڑاکرنےکی ہے‘

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری جدوجہدعمران خان کوہٹانےکی نہیں پاکستان کوآئین کےمطابق کھڑاکرنےکی ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں این آر او پرچل رہےہیں،19 جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنےمظاہرہ کرے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ نیب کا کیلنڈرپی ڈی ایم کے سیاسی کیلنڈرسے مل کر چلتا ہے، ہم اداروں پر دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں،لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے،عمران خان نےاپنی ناکامی کےسائےقومی اداروں پرڈال کرانکاامیج خراب کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں